Monday, June 24, 2013


جاپان میں بچوں کو پہلی کلاس سے لے کر پنجم کلاس تک ایک مضمون "ایٹی کیٹس " کےنام سے پڑھایا جاتا ہے اس پیریڈ میں بچہ اخلاق اور دوسروں سے کیسے پیش آنا ھے؟ یہ سیکھتا ھے ۔
پہلی سے لے کر مڈل یعنی آٹھویں تک بچے کو کہیں فیل نہیں کیاجاتا ۔اس لیے کہ اس عمر میں تعلیم کا مقصد تربیت ،معنی و مفہوم سکھانا اور تعمیر شخصیت ہوتا ھے ۔ صرف رٹنا رٹانا نہیں۔
جاپانی اگرچہ دنیا کی امیر ترین قوموں میں سے ہیں لیکن ان کے گھر میں کوئی خادم اور آیا نہیں ہوتی ۔باپ اور ماں ہی گھر کی دیکھ بھال اور اولاد کی تربیت و تعلیم کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
جاپانی بچے اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر روزانہ15 منٹ تک اپنا مدرسہ صاف کرتے ہیں ۔نتیجہ یہ ہے کہ پوری قوم عجز و انکسار کا پیکر اور صفائی ستھرائی کی شیدائی ہے ۔
جاپانی اسکولوں میں بچے اپنا ٹوتھ برش ساتھ لےجاتے ہیں ۔مدرسہ میں ہی کھانا کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی کرتے ہیں ۔اس طرح چھوٹی عمر میں ہی انہیں حفظان صحت کی تعلیم اور تربیت ملتی ہے ۔
مدرسہ کے اساتذہ اور دیگر منتظمین بچوں کے کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل خود یہی کھانا کھاکر چیک کرتے ہیں کہ کھانا ٹھیک ھے یا نہیں ؟ اساتذہ بچوں کو جاپان کا مستقبل سمجھتے ہیں لہذا ان کی صحت کی حفاظت ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔
جاپان میں صفائی کے عملے کو "ہیلتھ انجینئر " کہا جاتا ھے اور اس کی ماہانہ تنخواہ پانچ ہزار سے آٹھ ہزار ڈالر تک ہوتی ہے ۔اور ان ورکرز کو باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو کے بعد ہی جاب پر رکھا جاتا ھے ۔
ریل گاڑی،ہوٹلز اور بند جگہوں پر موبائل کا استعمال ممنوع ہے ۔ موبائل میں سائلنٹ کی جگہ اخلاق لکھا ہوتا ھے ۔
ریسٹورنٹ میں جائیں تو آپ دیکھیں ہر کوئی اتنا ہی کھانا لے گا جس قدر کہ اس کی ضرورت ھے ۔کوئی فرد پلیٹ میں کھانا نہیں چھوڑتا۔
جاپان میں ریل گاڑیوں کے لیٹ ہونےکا کوئی تصور ہی نہیں ہے ۔ اسی لیے تاخیر کا سالانہ تناسب صرف 7 سیکنڈ ھے ۔جاپانی قوم وقت کی قدر اور قیمت کو اچھی طرح سے جانتی ہے اور ایک ایک سیکنڈ اور منٹ کا پورا پورا حساب رکھتی ہے

No comments:

Post a Comment