Saturday, June 22, 2013

بچپن میں نقشہ دیکھ کر ابو سے پوچھتی تھی کہ پاکستان اتنا سا کیوں ہے؟
یہاں بھی مسلمان یہاں بھی مسلمان.
مگر یہ علاقہ پاکستان میں کیوں نہیں؟
قائداعظم تو بہت طاقتور تھے انہوں نے کیوں نہیں لڑائی کی؟
ابو کہتے کہ بس پنجاب اور سندھ میں کچھ فیکٹریاں تھیں. باقی جگہوں پر صرف پہاڑ اور پتھر. انگریزوں نے جان بوجھ کر ایسا علاقہ دیا تاکہ یہاں کچھ بھی نہ ہو. اور پاکستان جلدی ختم ہوجائے. نعوذ باللہ.
دل کڑھتا تھا بلوچستان کو دیکھ کر. میں وہاں کی زمین پر سپورٹس سٹی بنوانا چاہتی تھی. جہاں دنیا کا ہر کھیل ہو. جہاں اولمپکس کرائے جائیں. ابو کہتے کہ وہاں آبادی کم ہے. اب پہاڑ کاٹ کر گیس اور پانی کی پا ئپ لائن بچھائی جائے وہ بھی سو پچاس گھروں کے لئے اتنا خرچہ کیا جائے پھر وہ بل دینے کے بھی خلاف ھیں. اسی وجہ سے کوئی سنجیدہ نہیں ہوتا.
بڑا غصہ آتا تھا. کہ قائداعظم تھوڑا پنجاب کا علاقہ بھی شامل کرا لیتے تو اچھا ہوتا.
مجھے نہیں معلوم تھا کہ پاکستان کا نقشہ کس نے بنایا ہے اور اس طرح بنایا کہ اپنا پیارا نام بھی لکھ دیا. محمد صلی اللہ علیہ وسلم. اور یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں سونے تیل اور تانبے کے خزانے ہیں.
انگریزوں نے جانے کتنی محنت کتنے سال کی مکاریوں کے بعد پاکستان کا نقشہ دیکھ کر سوچا ھوگا کہ جناح کو بیوقوف بنا دیا. وہ اس نقشے پر خوش ہوگئے.
مگر قرآن میں ہے نہ کہ اللہ بہترین چال چلنے والا ہے؟
انہوں نے اپنی طرف سے بڑی چال چلی. مگر اللہ کے سامنے ہر چال ناکام ھو گئ
.
اب ان کافروں نے نیا نقشہ بنایا ہے. پاکستان کی فوج کو حکومت، عوام اور میڈیا کی مدد اور حمایت سے محروم کر کے تنہا جنگ لڑنے کو دی. اپنی طرف سے پھر سخت چال چلی کہ
دنیا کے نئے نقشے میں پاکستان نہیں ہے. مگر شاید انکو ابھی تک اپنی اوقات پتہ نہیں چلی.
شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے. دوستو اپنا قبلہ درست رکھنا. یہ بھول گئے ہیں مگر آپ اللہ کو اور اسکے احکامات کو نہ بھلانا ڈرنا اور گھبرانا نہیں. انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ اللہ انکی یہ چال بھی انہی پر پلٹ دے گا. اور تمام تر دولت، ٹیکنالوجی اور جاسوسوں کے باوجود یہ اسلام کے دشمن ناکام و نا مراد رہیں گے. انشاء اللہ

No comments:

Post a Comment